تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا: ہمایوں اختر خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا جمہوری انداز میں ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ساری اپوزیشن جماعتیں ایک طر ف ہیں جبکہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف تنہا ان کے مقابلے پر کھڑی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کو اپنی ناکامی کا خوف ہے۔ بلاول زرداری نے سندھ سے لوگوں کو لا کر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں تقویت دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے نام پر جو کچھ کر رہی ہے اس سے ہرگز جمہوریت مضبوط نہیں ہو گی۔ جب پارلیمنٹ میں تعداد کا واضح فرق ہے تو اپوزیشن نے کن بنیادوں پر تحریک اعتماد جمع کرائی۔

اپوزیشن خصوصاً مسلم لیگ (ن) ہمیشہ ووٹ کو عزت دو اور مینڈیٹ کے احترام کا نعرہ لگاتی ہے لیکن اب اپنے مفادات کے لئے سب کچھ پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی حربوں کے باوجود تحریک انصاف عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر بھرپور انداز میں مقابلہ کرے گی۔

حالات جیسے بھی ہوں عمران خان اپنے بیانیے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے او ر پاکستان کو اس کی حقیقی منزل پر پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ با شعور عوام موجودہ حالات میںہر سیاسی جماعت کے کردار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وقت آنے پر جمہوریت کو کمزور کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں