عمران خان کی عقل مائوف ہوچکی

عمران خان کی عقل مائوف ہوچکی، اپنا انجام نظر آرہا ہے: شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ( ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی عقل مائوف ہوچکی، اںہیں انجام نظر آرہا ہے۔

عمران خان سامنے آئیں اور مقابلہ کریں۔ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں۔ وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آیا۔ چور چور کے بیانات وہ دے رہا ہے۔ جس کا ذہن مائوف ہو چکا ہے۔

لاہور میں اسپیشل سنٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں۔ ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ؟ عمران خان گھٹیا سیاست کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی اور نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔

نہیں چھوڑوں گا اور چور ڈاکو ایسا شخص کہہ رہا ہے جو خوفزدہ ہے۔ ایک مہذب شخص ایسی گفتگو نہیں کرتا جو عمران خان کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو، اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو، ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرتے رہے ہیں۔

ہم جیلوں میں بھی گئے ہیں اور اب بھی تمہارے ہر اوچھے اقدام کا مل کر مقابلہ کرینگے اور ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے بیانات نہیں پڑھتا، نہیں چھوڑوں گا اور چور و ڈاکو کی رٹ وہ شخص لگا رہا ہے جس کی عقل مائوف ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں