میرج ہالز مالکان

میرج ہالز مالکان نے پابندی ہوا کی نظر کر دی جانیے

میرج ہالز مالکان نے پابندی کو دھوئیں میں اڑا دیا میرج ہالز کے اوقات کار دن چار بجے سے رات 10بجے تک تھے مگر اسکے باوجود ہالز اوقات کار سے بڑھ کر کھولے جانے لگے۔

انتظامیہ پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام میرج ہالز مالکان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سنجیدہ حلقوں کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کیمطابق میرج ہالز مالکان نے انتظامیہ کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اوقات کار مقرر کر لئے انتظامیہ کی جانب سے میرج ہالز کے اوقات کار سہ پہر4اور پھر رات 10بجے بند کرنے کے احکامات مقرر کیے گے تھے مگر منہ زور میرج ہالز مالکان نے اوقات کار سے بڑھ کر ہالز کھلے رکھنے شروع کر دیے۔

جس پر سنجیدہ حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کیا اواقات کار تعلیمی اداروں اور مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے جاری کیے گے ہیں کیا میرج ہالز مالکان ان احکامات سے مستثنیٰ ہیں ان حلقوں نے انتظامی آفیسران کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پابندی لگانے کے بعد فیلڈ میں چیک اینڈ بیلنس کیا کریں تاکہ سرکاری عہدوں اور احکامات جگ ہنسائی کا سبب نہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں