آصفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی تحقیقات

آصفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی تحقیقات کا مطالبہ: ‘یہ حادثہ یا غلطی نہیں، ہمارے لیے پیغام تھا’

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حساس اداروں سے آصفہ سے ڈرون کیمرہ ٹکرانے کی تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون کا آصفہ بھٹو کی طرف بڑھنا میرے اور میرے والد کیلئے پیغام تھا۔

کل وزیراعظم نے بندوق کی دھمکی دی جو برداشت نہیں کریں گے۔ یہ سمجھتے ہیں ہم بچے ہیں، ہم اب بچے نہیں رہے۔ جو میں آپ کیساتھ کروں گا آپ کی نسلیں نہیں بھولیں گی۔ ہم نے کبھی بندوق استعمال نہیں کی مگر استعمال کرنا جانتے ہیں۔ ہمارے ساتھ سیاست کریں، سیاست کرنا ہمارا اور آپ کا حق ہے۔

جو سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے۔ جان لیں ہمارے اندر شہیدوں کا خون ہے۔ اب گالی دینے سے وزیراعظم کی کرسی نہیں بچے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ عدم اعتماد کیلئے تھا۔ پاکستان کے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو مسترد کر دیا۔ حکومت ہر معاملے میں ناکام ہوچکی۔ پارلیمان پر بڑی ذمہ داری ہے کہ عوامی امیدوں پر پورا اترے۔

پارلیمان میں بیٹھے لوگوں کو عوامی مطالبے کو ماننا پڑے گا۔ 2018 میں اس پارلیمان سے جو غلطی ہوئی اسے درست کیا جائے گا۔ یہ جتنا بوکھلاہٹ کا شکار ہوں گے اتنی گالیاں دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ آپ نے اپنی ماں کے نام پر کینسر اسپتال بنا کر پیسہ کھایا۔ خاتون اول کی کرپشن سے متعلق کہانیوں پر آپ کیا کہتے ہیں؟ ہمیں بتایا گیا خاتون اول کو جب تک پیسہ نہیں ملتا کوئی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں ہوتی۔ خاتون اول کیلئے بہت احترام ہے، کبھی غلط زبان استعمال نہیں کی، علیمہ باجی نے سلائی مشین بیچ بیچ کر اتنا پیسہ کمایا، شہباز شریف سے وقت پر درخواست کریں گے کوئی اچھا وزیر داخلہ رکھیں۔

فضل الرحمان کو گالی دینے والے تم ہوتے کون ہو ؟۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبادلے، تقرریاں نہیں ہوسکتیں جب تک خاتون اول کو پیسہ نہ دیا جائے، قائد عوام نے اکرام اللہ نیازی کو کرپشن پر ہٹایا جو یہ آج تک نہیں بھولے، جو کیسز آپ پر بننے والے ہیں عمران خان کو اندازہ ہی نہیں، اب آپ خاتون اول سے دعا کرائیں، آپ نے ہمارے خلاف جو کرنا ہے آج کرو کل موقع نہیں ملے گا، وزیراعظم کے کل کے بیان پر قانونی طریقہ کار اپنایا جائیگا، اینٹ کا جواب اینٹ سے دوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں