وزیراعظم عمران خان

جنرل باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو منع کر دیا: ‘مولانا فضل الرحمان کو آئندہ ڈیزل نہیں کہنا’

پاکستان وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فضل الرحمان کو ’ڈیزل‘ کہنے سے منع کیا ہے۔

تیمر گرہ میں جمعے کو عوامی جلسے سے جب عمران خان خطاب کر رہے تھے تو اس دوران عوام کی جانب سے ’ڈیزل، ڈیزل‘ کے نعرے لگائے گئے۔ ان نعروں پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ابھی میری جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی انہوں نے مجھے کہا کہ عمران دیکھیں فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا۔‘

عمران خان نے مزید کہا کہ ’میں تو جنرل باجوہ نہیں کہہ رہا عوام نے اس نام ڈیزل رکھ دیا ہے۔‘ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو جمعے کو لوئر دیر میں جلسہ عام میں شرکت کرنے سے روک دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان محمد سہیل کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے والا ہے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی عوامی نمائندہ انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتا ہے۔

اپنے گذشتہ خطاب کے برعکس لوئر دیر میں عوامی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ ’اگر آج ہرے پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے تو یہ ان تینوں کی وجہ سے ہے۔ تاہم کچھ دیر بات کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر عمران خان نے کہا کہ ’اچھا، ابھی میں تھوڑی دیر کے بعد ڈیزل پر آنے والا ہوں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں