جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام تعاون کریں

جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام تعاون کریں،پولیس کوجدید سہولیات دینگے: آئی جی آزادکشمیر

جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام تعاون کریں،پولیس کوجدید سہولیات دینگے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سہیل حبیب تاجک کی جانب سے چناری کے نواحی علاقہ گڑتھامہ میں ایک غیر ریاستی مزدور کے قتل کو 72 گھنوں ٹریس کر کے قاتل ملزم کو صوبہ کے پی کے سے گرفتار کرنے پر 8 پولیس آفیسران کو نقدی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی پروقار تقریب ہوئی جبکہ اسی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا حسین کی جانب سے بھی اس قتل کا سرغ لگا کرقاتل کو گرفتار کرنے والے پولیس آفیسران اودیگر پولیس اہلکاران کو نقدی رقم اور تعریفی سرٹیفکیٹ بطور انعام دیئے۔

تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قران مجید سے ہوا تقریب نعت رسول مقبولۖ پیش کی گئی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سید غلام محی الدین گیلانی نے انجام دئیے ۔ تقریب میں آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل تاجک مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت کمشنر مظفر آباد مسعود الرحمن نے کی ۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید فدا حسین کاظمی، ایس پی جہلم ویلی سردار ریاض مغل، اسسٹنٹ کمشنر چکار سید شوکت گیلانی ،اسسٹنٹ کمشنر لیپہ احمد سبحانی، ڈی ایس پی سردار ظہیر چوہدری، پی ڈی ایس پی بشیر اس اندھے قتل کو قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات کاشیں کرنے والے ایس ایچ او انسپکٹر پولیس تھانہ چناری راجہ عنصر سجاد ،ایس ایچ او ہٹیاں بالا منظر حسین چغتائی، ایڈیشنل ایس ایچ او چناری ممتاز حسین، ایڈیشنل ایس ایچ اوہٹیاں بالا افتخار احمد، کانسٹیبل خرم نذیر چک ،ڈی ایف سی ماجد ترین ،محمد اجمل کانسٹیبل، حفیظ احمد کانسٹیبل جہلم ویلی کو پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک نے نقدی رقم اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیئے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پولیس آزاد کشمیر سہیل تاجک، کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمن، ڈی سی جہلم ویلی سید فدا کاظمی اور ایس پی جہلم ویلی سردار ریاض مغل نے اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کرنے والے آفیسران اور جوانوں کو شاباش دی اور کہا ہماری پولیس کا نظام بہت اچھا ہے اللہ کا شکر ہے ہمارے ہاں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لے ہماری پولیس ہمہ وقت سرگرم ہے اس وقت کوئی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

ہمارے پولیس افسران اور جوان قابل رشک ہیں پولیس کو تیز ترین اور جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے ۔ نقدی انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا مقصد پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اس موقع پر آئی جی پولیس نے عوام سے بھی جرائم کے خاتمہ کے تعان کی اپیل کی آئی جی آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیم کی شرح پاکستان کی نسبت کہیں زیادہ ہے یہاں کے لوگ قانون کی عملدراری کے لیے پولیس کا دست و بازو بنتے ہیں یہ قتل پولیس کے لیے کسی بڑے امتحان سے کم نہ تھا۔
آئی جی

اپنا تبصرہ بھیجیں