عمران خان کو گھر جانا ہو گا

پاکستان بچانے کے لیے عمران خان کو گھر جانا ہو گا، فاروق حیدر بھی میدان میں آگئے

پاکستان بچانے کے لیے عمران خان کو گھر جانا ہو گا، فاروق حیدر بھی میدان میں آگئے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی کے نام پر مسلط کردہ ٹولہ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کو کچل دیا متوسط طبقے کی کمر ٹوٹ گئی پاکستان بچانا ہے تو عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

عمران خان کو گھر جانا ہو گا

قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی حکومت اگر ختم نا کی جاتی تو ملک اس وقت کسی اور مقام پر ہوتا ووٹ کی پرچی صرف کاغذ نہیں ہوتا اس کے پیچھے عوام کا ضمیر ہوتا یے بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختون خواہ بالخصوص ہزارہ کے عوام بھاری اکثریت سے مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں قائد نے اپنی بیٹی ہزارہ کے سپوت کو دی اس سے بڑی ان کی وابستگی کیا ہوسکتی ہے۔

عمران خان کو گھر جانا ہو گا

مانسہرہ موٹر وے سمیت یہاں بڑے منصوبے دیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل چئیرمین سید ابراہیم شاہ اور دیگر امیدواران کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں بالاکوٹ کے علاقے دوگہ میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف تحصیل چئیرمین کے امیدوار ابراہیم شاہ صاحبزادہ محمد سلیم چشتی حاجی اورنگزیب راجہ واجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب آمد پر مہمانان کا پرتپاک استقبال کیا گیا سابق وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان ایک بڑا نام ہے جس کی مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی بے پناہ عزت کرتی ہے انہوں نے وفاداری کی اور ہر صف اول میں رہے آزادکشمیر میں عوام کی بھرپور خدمت کی یہی وجہ ہے کہ وہ اس علاقے میں بھی یکساں مقبول ہیں گزشتہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا اب وہ تاریخ نہیں دوہرانے دینگے اتنے ووٹ لوگ دینگے کہ انہیں دھاندلی بھی کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔

عمران خان کو گھر جانا ہو گا

سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کے الیکشن میں پاکستان کے قومی مفادات پر ضرب لگاتے ہوے مداخلت کی الیکشن کمیشن کے احکامات کی دھجیاں بکھیریں ان کو ایک ایک جرم کا حساب دینا ہے عدم اعتماد پوری قوم کی آواز ہے یہ سیاسی نہیں پاکستان کی بقا ترقی اور خوشحالی کا مسلہ ہے امید ہے کہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں