چیف سیکرٹری آزاد کشمیر شکیل قادر خان نے دوبئی ایکسپو کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دبئی ایکسپو کا مقصد دنیاکو آزاد کشمیر کی خوبصورتی دکھانا ہے۔
کھیل ہماری سیاحت اور ثقافت میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر یہی کھیل اور ثقافت ہماری زمین سے پروان چڑھ کر بین الاقوامی ممالک میں پذیرائی پائیں تو یہ ایک قابل ستائش بات ہے ۔ ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ ہمارا آزاد جموں و کشمیر آج 192 ممالک کے درمیان اپنی سیاحت ،ثقافت ، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیت کی ترجمانی کر رہا ہے ۔
دوبئی ایکسپو کے ذریعے ہم نا صرف اپنی استعدادکی نمائش کر رہے ہیں بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کشمیر آئیں یہاں کی حسین وادیوں کی سیر کریں اور کاروبار کے بیسیوں مواقوں سے فائدہ اٹھا ئیں عوام بھی دوبئی ایکسپو میں کشمیر پویلین میں آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ یہ ہے ہمارا کشمیر جنت نظیر ۔