تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتماد: شاہد خاقان عباسی کا 190 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہونے کا دعویٰ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد 190 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہونے کا دعویٰ کردیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی تحریک 190 سے زائد ووٹوں سے کامیاب ہوگی۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے 163اراکین ہیں جوعدم اعتماد پر ووٹ ڈالیں گے اور اسوقت پی ٹی آئی کے20سیزائداراکین ہمارے ساتھ ہیں جبکہ 17سے زائد اتحادی اراکین سے بات چیت جاری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے لوگوں کی امید ہے کہ وہ تحریک میں شامل ہوں گے۔ پلان بی یہی ہوگا کہ اپوزیشن کریں اور حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون پر عمل درآمد کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ حکومت خود ڈی چوک پر جلسہ کرنے جارہی ہے۔ یہ جلسہ اراکین کو ڈرا نے کیلئے ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حکومت کتنی خوفزدہ اورکمزور ہے۔یاد رہے گذشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ عدم اعتماد کیلئے ارکان کی تعداد 190تک پہنچ چکی ہے ، اتحادیوں سے بات چیت ہمارے حق میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں