دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے

دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں: مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خلاف آئین اقدامات پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضا پورا نہ کرکے عمران صاحب اور سپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے۔

ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے۔ ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئین کی واحد تشریح کے باوجود اسپیکر کا 14 دن میں اجلاس نہ بلانا قابل مذمت، افسوسناک اور سراسر غیر آئینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمین کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں۔ عمران صاحب کو اقتدار سے اتنی محبت ہے کہ ایک مزید دن بڑھانے کے لئے آئین کو روند دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں