منحرف ارکان

منحرف ارکان نے جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن کے ڈرامیختم ہو سکیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں