مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف

او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف سامنے آناچائیے: چوہدری یاسین

صدرِ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف سامنے آناچائیے۔

جس سے بھارت پر دباؤ میں اضافہ ہو کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزرا نے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر جو پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے اسکی شیدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی او آئی سی کے بانیوں میں سے ہے اور پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد بھی چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہیدد نے کروایا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی امت مسلمہ کے اتحاد کی سب سے بڑی داعی ہے اور کل کے انیوالے یہ سیاستدان جو سیاست سے نابلد ہے یہ لوگ اپنے ملک کی سیاسی تاریخ سے بھی واقفیت نہیں رکھتے انہوں نے کہا کہ اسطرح کی اوچھی حرکتوں سے تحریک عدم اعتماد کو نہیں روکا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ذہنی معذور ہیں اسی حال میں سندھ ہائوس پر حملہ آور ہو گے انہوں نے کہا کہ آئین کی وزرا اپنی اپنی تشریح کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے۔

یہاں سپیکر اپنی تشریح کر رہا ہے اور وزراء اپنی تشریح کر رہے ہیں اگر آئین پر عملدرآمد نہ ہوا تو اس کے نتائج ملک کے لیے اچھے نہیںہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں