کشمیر ایئر لائن

کشمیر ایئرلائن جیسے میگا پراجیکٹ سے خطے کی تقدید بدلی جا سکتی ہے: سردار عتیق

سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان کا آزادکشمیر ضلع باغ میں قائم ایم ٹی بی سی آفس کا دورہ۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر ایئرلائن جیسے میگا پراجیکٹ سے خطے کی تقدید بدلی جا سکتی ہے۔

آزادکشمیر کے اندر نئے منصوبوں کے حوالے سے چیئرمین محمود الحق خان کو مبارکباد پیش کی۔ اس پراجیکٹ سے آزادکشمیر کے اندر بیروزگاری کم ہوگی۔ روزگار بڑھے گااور سیاحت پروموٹ ہوگی۔ ایم ٹی بی سی سوشل سیکٹر میں بہترین کام کر رہی ہے۔ پرائیویٹ اداروں کو آزادکشمیر کے اندر سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ یہ خطہ اپنے پاوں پہ کھڑا ہوسکے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کے میرے حلقے غربی باغ دھیرکوٹ سے سینکڑوں کے حساب سے نوجوان یہاں ایم ٹی بی سے میں کام کر رہے ہیں۔ جس پرمیں ایم ٹی بی سی کا شکر گزار ہوں۔

آئی ٹی کے شعبے میں ترقی روشن ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ اس سے نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے گا بلکہ کثیر زر مبادلہ بھی حاصل ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ بلاشبہ بیروزگاری ہمارے خطہ کا بڑا چیلنجhttps://www.facebook.com/SAAKofficial ہے اگر اسی طرح آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے تو ریاست کے اندر بڑے پیمانے پہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ پرائیویٹ سرمایہ اداروں کو سہولیات دی جائیں تاکہ مزید آسانیاں ہو سکیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے تعاوں کا یقین دلایا اور کہا وہ وقت دور نہیں جب ہم آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کرکے عالمی ترقی میں اہم رول ادا کر سکے گئے۔

سابق وزیراعظم آزادکشمیر کو ایم ٹی بی سی کے چیئرمین محمود الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایم ٹی بی سی ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ باغ میں دو ہراز ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ راولپنڈی میں بھی اس کی تعداد ایک ہزار کے قریب ہے جو کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے اندر پرائیوٹ سیکٹرمیں ایک مثال ہے۔

ایم ٹی بی سی 25000 ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہو۔ چیئرمین محمود الحق نے کہا ایم ٹی بی سی میرٹ کی بنیاد پہ نوجوانوں کو بھرتی کر رہا ہے۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے ایم ٹی بی سی کی خدمات کو سراہا اور پرائیویٹ سیکٹر میں اتنے بڑے پراجیکٹ کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں