عثمان بزدار

عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہائوس سےسامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا، عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا،سامان وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں۔

عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے خلاف وزیراعلی ہائوس کا سامان چوری کرانے کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلی ہائوس کا ریکارڈ غائب کرنے پر عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب یہ کسی کے باپ کا مال نہیں سرکاری ریکارڈ ہے۔

بزدار صاحب آپ بھی ؟؟سنا ہے دوسری جماعتوں میں شامل ہونے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ آپ نے تو عمران خان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ معصوم ہیں تو لیب ٹاپ،کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کیوں کی؟ وزیراعلیٰ ہائوس کا ریکارڈ پنجاب کے عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے 6 ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا وہ فورا وزیراعلیٰ ہائوس واپس لائیں۔

یہ ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتی بن گیا، بزدار صاحب ابھی تک آپ نے ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھر اور بہت ساری بینامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟ سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں