27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ

27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ ملک کی تاریخ بدل دے گا: دیوان علی چغتائی

وزیرتعلیم وٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی نے کہا ہے کہ 27مارچ کا اسلا م آباد جلسہ ملک کی تاریخ بدل دے گا چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے لاکھوں عوام وزیراعظم پاکستان عمران خان پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

اپوزیشن نے بیرونی اشاروں پر ایسے وقت میں پاکستان میں سیاسی انتشار،افراتقری اور ملک میں انارکی پھیلانے کی سازش کی ہے جب پاکستان مشکل حالات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے عوام کی طاقت سے تحریک انصاف کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ہمارے پاس وسائل کم ہیں مسائل زیادہ ہیں لیکن عوام کی خوشحالی و ترقی کیلئے تمام مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔

پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کی حالت بہتر بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاقے مکنیٹ میں پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا درہ مکنیٹ پہنچنے پر وزیر حکومت کاسیٹھ چوہدری محمد منیر کی قیادت میں فقیدالمثال استقبال کیا گیاان کے ہمراہ سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مرادنہ عبد الجلیل جلالی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیر سلہریا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید منظور کاظمی، چیف آفیسر ضلع کونسل شیخ شاہد اقبال، نائب تحصیلدار چوہدری محمد جاوید ، چوہدری محمد فیاض، چوہدری محمد فرید،پرویز اقبال اعوان، چوہدری راشد گورسی، چوہدری نزاکت، چوہدری طارق جاوید دیگر بھی تھے تقریب سے پی ٹی آئی راہنما وں محمد نذیر چک، مدرس چوہدری ظہیر فاروقی، ممبر چوہدری محمد اسماعیل، چوہدری عزیز، چوہدری ظہور، چوہدری فرید اختر، چوہدری محمد منیر، چوہدری منظور، راشد گورسی چوہدری محمد بشیر،چوہدری محمد زبیر،ٹھیکددار چوہدری محمد رفیق، چوہدری نور دین، چوہدری میر محمد نے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیرتعلیم وٹیوٹا دیوان علی چغتائی نے کہا حالیہ انتخابات میں درہ مکنیٹ کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا شکر گزار ہو ں بلخصوص درہ مکنیٹ، ہلکائی میدان، جب دلہ دیگر علاقوں کی عوام کی محبتوں کو نہیں بھلا سکتا علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے عزم کا اظہار کرتاہوں یہاں کے لوگ پتھر کے دور میں جی رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزرات تعلیم کا منصب سنبھالنے کے بعد پسماندہ علاقے کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے سکولوں میں حاضری کو یقینی بنایا دورافتادہ علاقوں میں ٹھیکہ سسٹم،آن ڈیوٹی سسٹم کی وجہ سے تدریسی نظام تعطل کا شکار تھا لیکن اب اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کردیا ہے رسل رسائل بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں