پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی۔
رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیری رحمان نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ 1.10فیصد اضافے کے ساتھ ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 15.67 فیصد ہو چکی ہے۔ ایک ہفتے میں آٹے اور گھی سمیت 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا، تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے ملک بنا کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے۔ قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی۔ یہ اپنی نااہلی اور عوامی مطالبے پر گھر جا رہے ہیں۔ 2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 26, 2022
بنی گالا میں سب اچھے کی رپورٹ ہے، پہلے ہی مہنگائی عروج پر تھی اب رمضان المبارک کی آمد پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام صرف رمضان سبسڈی کا اعلان کرنا نہیں ہوتا۔ تباہی سرکار مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے ملک بنا کسی معاشی پالیسی کے چل رہا ہے، قرضے لینا اور قیمتیں بڑھانا ہی معاشی پالیسی نہیں ہوتی، یہ اپنی نااہلی اور عوامی مطالبے پر گھر جا رہے ہیں۔