چھ ماہ کی بچی قتل

بھمبر آزاد کشمیر: چھری کے وار سے چھ ماہ کی بچی قتل، ماں اور دادی زخمی، قاتل چچا گرفتار

آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے نواحی گاؤں موھڑا سدھا میں گھریلو لڑائی کے دوران چھری کے وار سے چھ ماہ کی بچی قتل کر دیا گیا۔
24 سالہ شخص نے قتل سے قبل اپنی ماں اور بھابی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ شخص خلیل احمد ولد محمد اعظم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم لڑائی اور قتل کی اصل وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

بھمبر پولیس کے مطابق 24 سالہ دیور نے ماں پر تشدد کرنے کے بعد اپنی بھابھی اور بھتیجی پر چھری سے حملہ کر دیا جس کے باعث چھ ماہ کی بچی کی جان چلی گئی۔
زخمی خاتون نسیم بی بی اور اس کی مقتولہ بچی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبرمنتقل کردیا گیا جہاں زخمی خاتون کا علاج اور مقتولہ بچی کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

حملے اور قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس وجہ نزاع تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا بڑا بھائی محمد قاسم بھائی مقامی سکول میں ملازمت کرتا ہے اور وقوعہ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

آزاد کشمیر کے سابق سنیئر وزیر چودھری طارق فاروق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی خطرناک رجحان قرار دیا۔ انہوں نے پولیس سے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹوئٹر پر چودھری طارق فاروق نے لکھا: ‘معصوم بچی کو قتل اور گھر والوں کو زخمی کرنے والا واقعہ انتہائی تشویشناک رحجان کا عکاس ھے۔ پولیس کو بغیر کسی خوف کے حقائق کو مدنظر رکھتے ھوئے تفتیش کے تمام مراحل مکمل کرنا ھوں گے۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں