پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب دونوں جگہ تحریک عدم اعتماد ہو گی۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔
صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، کسی ایمپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔