مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ملاقات میں پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نےوزارت اعلیٰ پر شرکا کو اعتماد میں لیا تھا جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےبھی آج صبح وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ۔