طارق بشیر چیمہ

حکومتی اتحادی ق لیگ میں پھوٹ، طارق بشیر چیمہ وزارت سے مستعفیٰ: ‘زندگی رہی تھی عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا’

حکومتی اتحادی ق لیگ میں پھوٹ: مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دے دیا۔

ملکی سیاست میں روز بروز نئی پیشرفت سامنے آ رہی ہے۔ مسلم لیگ (ق) میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ خبریں ہیں کہ ق لیگ کے اہم رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دوں گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب پرویز الہیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد ق لیگ کے وفاقی وزیر بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں