مظفرآباد میں یتیم بچوں کی کفالت

مظفرآباد میں یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ڈونر کانفرنسز کا انعقاد

الخدمت فائونڈیشن آزاد کشمیرکے زیر اہتمام مظفرآباد میں یتیم بچوں کی کفالت کے حوالے سے کانفرنس کا نعقاد کیاگیا۔

کانفرنس میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف آزاد کشمیر چوہدری ابراہیم ضیائ، ڈی آئی جی ریاض حیدر بخاری سمیت دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر الخدمت فاؤنڈیشن آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان نے کہا کہ مظفرآباد کی عوام نے ہمیشہ انفاق کا مظاہرہ کیا ہے اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انھوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت،ڈیزاسٹر منیجمنٹ، صاف پانی،مواخات اور دیگر سماجی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ مظفرآباد میں آرفن بچوں کے کلسٹر کے قیام کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کے شعبے کو بھی فوکس کیا جائے۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ مظفرآباد میں ایک معیاری ڈائیگناسٹک سنٹر بنایا جائے جہاں مستحق افراد کو خصوصی سہولت فراہم کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر ایک ڈیزاسٹر زدہ علاقہ ہے جہاں کنٹرول لائن کے متاثرین کے ساتھ ساتھ برف باری اور طوفانی بارشوں کے باعث مستقلا ایک ڈیزاسٹر کا خطرہ رہتا ہے ہماری کوشش ہے کہ مظفراباد میں ایک ایمرجنسی ریسپانس سنٹر قائم کیا جائے تاکہ کسی بھی ڈیزاسٹر کی صورت میں حکومتی اداروں کی معاونت کی جا سکے۔

اس کے لیے الخدمت اس سال رضاکاروں کی ٹریننگ کا انتظام بھی کرے گی تقریب نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر شیخ عقیل الرحمن، سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ، چیئرمین الخدمت نگران کمیٹی ضلع مظفر آباد لطیف عباسی۔صدر الخدمت ضلع مظفرآباد طاہر الاسلام نے بھی خطاب کیا اور ڈونرز کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں