جموں و کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس

جموں و کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس: ایف آئی اے نے چودھری یاسین کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق آپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی چودھری یاسین کو جموں و کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا-

چودھری یاسین نے جموں کشمیر ہاوسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی- آج عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سنایا اور ضمانت کنفرم کرنے کی ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت بھی مسترد کر دی اور ایف آئی کو انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا-

عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے چودھری یاسین کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں