ایم کیو ایم

تحریک عدم اعتماد: ایم کیو ایم نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے بعد آپوزیشن کی حمائت کا باقاعدہ اعلان کر دیا

وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ایم کیو ایم پاکستان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں آج ایم کیو ایم نے بھی باضابطہ طور پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان باہمی معاملات طے پا چکے ہیں جس کے بعد وزیر اعطم عمران خان کی حکومت واضع طور پر قومی اسمبلی میں اکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، ایم کیو کے حکومت کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متحدہ اپوزیشن کے پاس نمبرز متوقع طور پر 177 جبکہ حکومت کے پاس وقتی طور پر نمبر 164 رہ گئے ہیں۔

اب واضع ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے سوا بھی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں واضع اکثریت حاصل ہے جس کا باضابطہ اعلان پریس کانفرنس میں کیا جانے لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں