اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک چھ پاکستانی فوجی اہلکار شہید

کانگو: اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک چھ پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہو گئے، آزاد کشمیر کے رہائشی کرنل آصف علی اعوان بھی شامل

پاک فوج کے تعلقات کہ شعبہ عامہ (آئی ایس پی آر) نے خبر دی ہے کہ پاکستان ایوی ایشن یونٹ کے امن مشن دستہ کے ہیلی کاپٹر کو کانگو میں حادثہ پیش آیا ہے اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک چھ پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن مشن ہیلی کاپٹر کی تباہی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 پاکستانی فوجی افسران اور اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ حادثے کے شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔

کرنل آصف علی اعوان سابق وزیر اعظم آذاد کشمیر ممتاز راٹھور کے داماد اور موجودہ ممبراسمبلی فیصل راٹھور کے بہنوئی تھے جن کا تعلق آذاد کشمیر کے دار الحکومت مظفر آباد کے ملحقہ گاوں پنجکوٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن مشن ہیلی کاپٹر حادثے میں کل 8 افراد شہید ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن دنیا میں امن کے قیام امن کیلئے سب سے ذیادہ افواج بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو 2011 سے تعینات ہے اور دنیا بھر میں قیام امن کیلئے یو این امن مشن میں بہترین کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں