کراچی میں سورج آگ برسانے لگا

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، 12 سالوں بعد درجہ حرارت مارچ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آ گیا۔ گرمیاں شروع ہوتے ہی درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 7 فیصد بتایا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے پہلے اس موسم میں 2010 میں کراچی شہر کا بلند ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا آج تقریبا 12 سال بعد مارچ کے مہینے میں ایک بار پھر درجہ حرارت بلند ترین درجہ حرارت 42 ڈگری پہ جا پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں