کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی: ‘استعفیٰ نہیں دوں گا، آخری گیند تک لڑوں گا’

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں میں وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے کابینہ کے ساتھ آج کے اجلاس میں وزیر اعظم نے اپنی کابینہ کو مبینہ سازشی خط پربریفنگ دی جس پر کابینہ نے وزیر اعظم کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ زرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے وزیر اعظم کو مکمل یقین دلاتے ہوئے مشترکہ طور پر وزیر اعظم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے اس خط کو پاکستان کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے خط پر آن کیمرہ قومی اسمبلی میں اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ عوام کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے۔ آخری گیند تک لڑوں گا اور ان کو گراؤنڈ سے باہر نکال کے رہوں گا۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن غیر ملکی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور غیر ملکی مداخلت سے سازش کے تحت منتخب حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نےکہا کہ ایم کیو ایم، بی اے پی کے پارلیمانی لیڈرز کو اہم ایشو پر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

زرائع کے مطابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بی اے پی اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈروں کو اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو بھی کیا تھا مگر وہ نہیں آئے۔

زرائع کے مطابق پر وزیراعظم نےکابینہ اجلاس میں اتحادیوں کے نہ آنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی ایشوپر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا مگر انہوں نے لاپرواہی برتی ہے جس پر وزیر اعظم اور دیگر اسمبلی اراکین نے اظہار برہمی بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں