وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے اہم خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعاے فواد چوہدری کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے آج رات خطاب کریں گے۔ جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے آج شام کے خطاب کے حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ف
فیصل جاوید نے مزید ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان آخری وقت تک ڈٹ کر اپنی قوم اور ملک کیلئے لڑیں گے استعفی نہیں دیں گے ان شاء اللہ فتح پاکستان اور کپتان کی ہی ہو گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا اعلان کیا تھا جسے بعد میں مؤخر کر دیا گیا تھا۔