پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی پر اپوزیشن کے 18 افراد کی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رانا مشہود احمد، طاہر خلیل سندھو، خواجہ سلمان رفیق، عظمی بخاری، حنا پرویز بٹ، عنیزہ فاطمہ اور دیگر افراد کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے پر غور کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ روز انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب سے قبل سپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایت پر گزشتہ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ دے گی۔سپیکر کی ہدایت پر بننے والی دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور شامل ہیں۔کمیٹی ایوان اور اسمبلی کی لابی میں توڑ پھوڑ کرنے والے اپوزیشن کے ارکان کو معطل کرنے کی سفارش کر سکتی ہے، کمیٹی اپنی رپورٹ سپیکر کو پیش کر دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں