محکمہ شاہرات نیلم

محکمہ شاہرات نیلم کی غفلت کے باعث سینکڑوں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا

محکمہ شاہرات نیلم کی غفلت کے باعث سینکڑوں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا۔

وادی نیلم میں محکمہ شاہرات کے زیراہتمام سینکڑوں رابطہ اورشاہراہ نیلم کے فیز کے تعمیراتی کام کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔ ایکسین شاہرات کی ملی بھگت بالائی شاہراہ نیلم کے 2 فیزجبکہ شاردہ پل سمیت سینکڑوں رابطہ سڑکوں کے ٹھیکیدار لسی پی کرسوگئے۔ تعمیراتی سیزن گزشتہ سال کی طرح امسال بھی محکمہ شاہرات ضائع کرنے جارہاہے۔

سرگن، گریس، دودھنیال سمیت،نگدر اور پھر شاردہ سے کیل، کیل سے گریس شاہراہ نیلم کی تعمیر ماہ اپریل گزرنے کے باوجود شروع نہ ہوسکی جبکہ ریاست کے دیگر برفانی علاقوں میں ماہ مارچ میں تعمیراتی کام شروع ہوچکاہے۔ عوام الناس نے حکومت اور ممبران اسمبلی حلقہ نیلم شاہ غلام قادر، پیر مظہر سعید شاہ سمیت حکام بالاسے گزار ش کی ہے کہ سڑکوں کاتعمیراتی کام شروع کروایاجائے۔

ایکسین شاہرات کی غفلت اور نااہلی کانوٹس لیاجائے۔ شاردہ پل وزیر شاہرات کی ہدایت کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہونا تھا لیکن نئے ٹھیکیدار نے ابھی تک کام کاآغاز نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں