مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں فیاض چوہان کو نئی عارضی نوکری ملنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
کبھی اس کے در اور کبھی اسکے در،لیکن ہر در سے ذلت آپکا مقدر۔ فیاض چوہان بنی گالہ کی نوکری سے ریٹائرڈ ہوکر گجرات والی سرکار کی نوکری میں چلے گئے۔ اس در بدر کی نوکری سے بہتر بندہ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔ فیاض چوہان ابھی پرویز الہی کی ڈوبتی کشتی میں مزید سوراخ کرنے آئے ہیں۔
عمران خان کی طرح پرویز الہی بھی ایک ہارے ہوئے لشکر کے کمانڈر ہیں۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاسپریم کورٹ نے کل کہہ دیا پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے والا رکن صرف ڈی سیٹ ہوگاڈی سیٹ بھی تب ہوگا جب وہ اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہ دے۔
تحریک انصاف کا وزیراعلی کا اپنا امیدوار نہیں ہے۔ اگر کوئی ممبر مخالف امیدوار کو ووٹ دے تب پارلیمانی لیڈر کاروائی کا خط سپیکر کولکھتا ہے۔ تحریک کا اب پنجاب میں پارلیمانی لیڈر بھی نہیں ہے،نالائقو تم لوگوں کا صدارتی ریفرنس ابھی بھی سپریم کورٹ میں ہے،ہائی کورٹ کیا پکوڑے کھانے جاو گے؟اسمبلی کو تالے لگاکر پرویز الہی کونسا قلعہ فتح کررہے ہیں۔
چوہان صاحب اگر پرویز الہی کے پاس نمبر پورے ہیں تو قائد ایوان کے انتخاب سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔حمزہ شہباز اب پرویز الہی اور مونس الہی کے اعصاب پر سوار ہیں۔پنجاب کے 199نمائندے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔اب صرف حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ حلف اٹھانا باقی ہے۔