تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، عزت دینے والا اللہ ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہائوس پہنچے۔ عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی کی۔ عام طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے اراکین پہلے اجلاس میں پہنچتے تھے اور عمران خان بعد میں آتے تھے لیکن اس مرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔
عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیرراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔