وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم

عمران خان کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

عمران خان کے بعد سردار عبدالقیوم خان نیازی آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔ تحریک عدم اعتماد پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی کی جانب سے 25 دستخطوں کے ساتھ جمع کرائی گئی۔
تحريک عدم اعتماد پی ٹی آئی کے تین وزرا ماجد خان،علی شان سونی،اکبرابراہیم نے جمع کرائی۔ تحریک پر 25 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک میں تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس کو متبادل وزرات عظمی کے امیدوار کے طور پر نا مزد کیا گیا ہے۔

عدم اعتماد کی کاميابی کےلئے27 اراکین کی حمایت درکار اس وقت 53 اراکین پر مشتمل ایوان میں 32 اراکین کے ساتھ تحریک انصاف کو واضع اکثریت حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی 12 اور مسلم لیگ ن کے 7 مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے ایک ایک رکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں