آزاد کشمیر کے سینئرسیاستدان اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبرکی الیکشن کے بعد پہلی سیاسی انگڑائی، مظفرآباد ڈویژن سے بڑی سیاسی شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ،اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد چودھری لطیف اکبر کا پہلا سیاسی وار مسلم لیگ ن اور الیکشن میں پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والی سیاسی شخصیات کو پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر راضی کر لیا
،وفاقی مشیر امورکشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ سے ملاقات کے بعد ایک بڑے جلسہ عام میں شمولیت اختیار کی جائیں گی ۔ چوہدری لطیف اکبر نے حلقہ پانچ کھاوڑہ سے بھی ایک بڑی شخصیت کو اپنے ساتھ ملا لیا جو کھاوڑہ کی سیاست میں ہمیشہ اہم مقام رکھتے تھے گزشتہ الیکشن میںآزاد حیثیت میں الیکشن لڑکر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیدہ چیدہ سیاسی کارکنان سے پیپلز پارٹی نے رابطے مکمل کر لیے ، اس سارے عمل کا آغاز قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے مظفرآباد ڈویژن سے کیا
جس کے بعد آزادکشمیر بھر میں پیپلز پارٹی نے اہم شخصیات کو پیپلزپارٹی میں شامل کرنا ہے ایک اور فارمولے کے تحت پیپلز پارٹی موجودہ اسمبلی میں سے بھی اپنی تعداد دگنی کرسکتی ہے جس کے بعد وہ آئندہ چند ماہ تک بغیر کسی سہارے کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی،جبکہ قمرزمان کائرہ کی صورت میں وزارت امور کشمیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی چیف سیکرٹری کے بعد آئی جی بھی اپنی مرضی کا تعینات کروانے میںکامیاب ہو چکی ہے
اب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا آزادکشمیر کی سیاست پر مکمل کنٹرول ہوجائیگا ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ آئندہ الیکشن کی بھی مضبوط پلاننگ میں مصروف ہے، چودھری لطیف اکبر کی کامیاب حکمت عملی نے مظفرآباد ڈویژن کا سیاسی منظرعامہ تبدیلی کر دیا جو کچھ ماہ کے بعد واضح ہو جائے گا چوہدری لطیف اکبر پاکستان مسلم لیگ ن و دیگر جماعتوں کی اہم شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کے بعد آزاد کشمیر بھر سے اہم رہنمائوں کو شامل کرنے کیلئے ورک شروع کریں گے
مشیر امو ر کشمیر قمرزمان کائرہ سے اہم رہنماؤں کا ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے مظفرآباد ڈویژن سے اہم رہنماء اس وقت تک ملاقات کر چکے ہیں چوہدری لطیف اکبر نے نا صرف مظفرآباد ڈویژن بلکہ آزادکشمیر بھر سے مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والے سابق امیدواران اسمبلی آزادحیثیت میں الیکشن لڑکر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چیدہ چیدہ سیاسی کارکنان سے رابطے کرلئے ہیں۔