علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایم ڈبلیو ایم کے چئیرمین منتخب

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےانٹراپارٹی الیکشن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اگلے تین سال کے لیے بھاری اکثریت سے جماعت کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔انتخابات میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی مسئولین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ باقر عباس زیدی چیئرمین کے عہدے کے لیے مدمقابل امیدوار تھے۔ایم ڈبلیو ایم اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو مجلس وحدت مسلمین کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نومنتخب چیئرمین کی کامیابی کا اعلان شوری عالی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ صلاح الدین نے وحدت کانفرنس کے استقبالیہ خطاب کے دوران کیا اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سےچیئرمین کے عہدے کا حلف لیا۔

جماعت اہلحدیث کے امیرضیا اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا درک کرتے ہوئے فکری ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کرنا ہو گی۔فکری انتشار کا خاتمہ حکم ربی ہے۔
شیعہ علماء پاکستان کے صدر سید حسنین گردیزی نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کی بنیاد دین ہے۔شیعہ علماء اتحاد و اخوت کو اپنا شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے اس کے لیے کوشاں ہیں۔مسلمان جتنے ایک دوسرے کے قریب ہوں گے ان کامستقبل اتنا ہی زیادہ روشن ہو گا۔

گلگت بلتستان کے وزیر زراعت میثم کاظم نے کہا کہ مجھے مجلس وحدت مسلمین کا ادنی سا کارکن ہونے پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریہ اسلام پر معرض وجود میں آنے والی ریاست میں مذہبی جماعتوں کا سیاسی کردار محدود کر دیا گیا ہے۔ملت تشیع نے ہمیشہ وحدت اور مذہبی رواداری کی بات کی۔ وطن عزیز میں بیرونی مداخلت کو ملک وقوم کی عزت و حمیت کے منافی قرار دیا۔مجلس وحدت مسلمین اس خود مختار پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی جس کا خواب قائد و اقبال نے دیکھا تھا۔

پارا چنار کے تحصیل ناظم آغا مزمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا سیاسی استحکام وقت کا اہم تقاضا ہے۔سیاسی نظام سے لاتعلق رہنا کسی بھی اعتبار سے درست

اپنا تبصرہ بھیجیں