ڈاکٹرطارق سلیم

سودی نظام معیشت نے اسلامی ریاست کی جڑوں کوکھوکھلاکردیا،ڈاکٹرطارق سلیم

امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ 74برسوں سے سودی نظام معیشت نے اسلامی ریاست کی جڑوں کوکھوکھلا کردیا ہے سابقہ اور موجودہ حکومتوں کے نام نہادآنسٹائن آئی ایم ایف کی کٹھ پتلیاں بنے رہے ہروفاقی وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے اشارہ ابرو پربہت خلوص سے پاکستانی معیشت کی تباہی میں اپناموثرکرداراداکیا۔

جماعت اسلامی کے پاس معیشت سمیت تمام شعبوں میں دیانتدارماہرین موجود ہیں حکومت حیلوں بہانوں اور رکاوٹوں کی بجائے فی الفورسودکے خلاف وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمدکرے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اجتماع ارکان ،جلسہ عام اور تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جلسہ عام سے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،امرائے اضلاع سیدعارف شیرازی،نصراللہ رندھاواسمیت دیگرقائدین اورماہرین معیشت نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔اس مو قع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،حسن جاویدایڈووکیٹ،چوہدر ی عمران انور،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت مردوخواتین کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ملک میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کاکوئی وجود نہیں ہے ادارے اپنا تقدس کھوچکے ہیں ایک دن چوراوردوسرے دن ڈاکوانصاف پاتے ہیں لیکن عام آدمی جوانی سے بڑھاپے کوپہنچ جاتا ہے لیکن عدالتوں نے انصاف حاصل نہیں کرپاتا ظلم کے اس بدبودارنظام کامتبادل پاکستان میں نظام مصطفے ۖ کا قیام ہے

اسلامی پاکستان ہی عوام کے لیے خوشحالی کا باعث بن سکتاہے ۔محمدعربی ۖاور لاکھوں مربع میل کے امیرالمومنین توخود کواحتساب کے لیے پیش کرتے ہیں لیکن عوامی خزانہ لوٹ کراپنی تجوریاں بھرنے والی کسی ممبرپارلیمنٹ کوگرفتارکرنے کے لیے اسپیکرکی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے

شہبازشریف اور حمزہ شہبازمکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتے ہیں جہاں سماعت کرنے والے جج کی گاڑی بھی روکی جاتی ہے کرپٹ اشرافیہ سے نجات کے لیے قوم جماعت اسلامی کاساتھ دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں