وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے
کہ ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے،
ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کریں اپنے دفاتر، فیکٹریوں، کھیتوں، اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی ہمارا ایک قومی ذخیرہ ہے، اسے بچانا ہمار اقومی فریضہ ہے۔