وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ڈبلیو ای ایف کے سہ روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے ڈیووس روانہ ہوئے،وزارت خارجہ سے جاری
بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری صدر ورلڈ اکنامک فارم کی دعوت پر ڈبلیو ای ایف کے سہ روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے
سویٹزرلینڈ روانہ ہوئے ہیں،وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہیں۔