قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔