سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی،
مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں تاہم خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، حقیقی آزادی لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے خوفزدہ ہیں اور جعلی حکمران لانگ مارچ کو روکنے کے لیے ہر غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔
عوام کی ایک ہی دہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں ہو ؟
پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کے ساتھ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں جبکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا اور اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا۔ مہنگائی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔mk