افغانستان نے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کو 185 رنز سے شکست دے دی۔
کوالالمپور میں ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان کے کپتان حسن خان نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 63 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، محمد طحہ 19 اور حسن خان 10 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، افغانستان کے مجیب نے 5، قیص احمد نے 3 اور وفادار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 248 رنز بنائے جس میں وکٹ کیپر بلے باز اکرام فیضی کی برق رفتار سنچری بھی شامل تھی۔
اکرام فیضی نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر 107 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ اوپننگ بلے باز رحمان گل 40 اور ابراہیم زدران 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Load/Hide Comments