اسلام آباد آپریشن کے رد عمل میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد رد عمل میں کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج ہورہا ہے۔
اسلام آباد میں ‘تحریک لبیک’ کی جانب سے گزشتہ 19 روز سے دھرنا جاری تھا جس کو ختم کرنے کے عدالتی حکم کےبعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری آپریشن کررہی ہے۔
گورنر ہاؤس کراچی کی سڑک بند
اسلام آباد آپریشن کے رد عمل میں کراچی اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں رد عمل آنا شروع ہوچکا ہے۔کراچی کی نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے کارکنان نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ نمائش کے اطراف دکانیں بھی بند کرادی گئی ہیں، مذہبی جماعت کے کارکنان نے ٹاور پر بھی احتجاج کی اور ٹائر جلائے۔لاہور میں بھی آپریشن کے خلاف ممکنہ رد عمل کے خدشے کے پیش نظر داتا دربار کو بند کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔سیالکوٹ میں بھی چند مظاہرین نے احتجاج کیا جہاں سمبڑیال میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی گئی تاہم پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا۔
فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا ہے جہاں مظاہرین نے مختلف سڑکیں بلاک کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں