معروف کینیڈین ملٹی نیشنل موبائل اور ٹیبلیٹ کمپنی بلیک بیری کی جانب سے طویل عرصے بعد نیا فون متعارف کرایا جا رہا ہے
بلیک بیری کی جانب سے کئی ماہ بعد رواں ماہ 7 جون کو امریکی شہر نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران ’بلیک بیری کی 2‘ متعارف کرا دیا گیا جس کا اعلان کمپنی پہلے ہی کر چکی تھی۔بلیک بیری نے ’کی 2‘ کی پہلی جھلک کی ویڈیو گزشتہ ماہ 24 مئی کو ریلیز کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ فون کوجون کو پیش کیا جائے گا۔ یہ فون ڈوئل ریئر کیمرہ ہوگا۔امریکی موبائل و ٹیکنالوجی رپورٹر ایون بلاس کی جانب سے بلیک بیری 2 کی ٹوئیٹ کی گئی 2 تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون سمارٹ نہیں بلکہ فنگر کی بورڈ کا حامل ہے۔اس کے بیک پر 2 ریئر کیمرے ہوں گے۔ اگرچہ بلیک بیری کا نیا فون اینڈرائڈ ہوگا، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ جب موبائل کمپنیاں ٹچ اسکرین کے جدید طریقے متعارف کرانے میں مصروف ہیں، بلیک بیری نے روایتی فنگر کی بورڈ دے کر اپنی پہنچان کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے بلیک بیری میں نئے اور جدید بہترین سیکیورٹی فیچر بھی دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ لیک ہوکر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق کوالکوم اسنیپ ڈریگن 660 کی چپ سے لیس بلیک بیری کی 2 میں 8 اور 12 میگا پکسل کیمرے ہوں گے۔ فون کو 4 جی بی اور 6 جی بی ریم میں پیش کیا جائے گا، تاہم اس میں 64 سے 128 جی بی تک اسٹوریج بڑھانے کی گنجائش ہوگی۔ ممکنہ طور پر اس فون کو اینڈرائڈ کے 8 پوائنٹ ون اوریو آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا جائے گا۔ بلیک بیری کی اس فون کو کینیڈین کمپنی خود نہیں بلکہ ان کا لائسنس رکھنے والی چینی و امریکی کمپنی ٹی سی ایل متعارف کرانے جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ بلیک بیری کا آخری فون بھی اسی کمپنی نے بلیک بیری کی ون کے نام سے گزشتہ برس فروری میں متعارف کرایا تھا۔کینیڈا کی اس کمپنی نے ستمبر 2016 میں اعلان کیا تھا کہ مالی مشکلات کے باعث وہ مزید اسمارٹ فونز تیار نہیں کرے گی اور اس طرح ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا میں راج کرنے والی کمپنی تھی مگر آئی فون اور اینڈرائیڈ فونز نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔
Load/Hide Comments