ڈیسک ٹاپ

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں کیلئے ‘وائس میسجز’ فیچر میں تبدیلی

پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ والے صارفین کے لیے وائس میسجز کے فیچر میں تبدیلی کردی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب ڈیسک ٹاپ بیٹا کے صارفین کے لیے ‘گلوبل آڈیو پلیئر’ کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی ایک چیٹ کا آڈیو میسج سننے کے ساتھ دوسری چیٹ پر جاسکتے ہیں۔ اس فیچر کی خاصیت یہ ہے کہ جب آپ چیٹ سوئچ کریں گے تو آڈیو پیغام رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔

ڈیسک ٹاپ

یہ فیچر پہلے اینڈرائیڈ کے بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جس سے اب ڈیسک ٹاپ استعمال کرنے والے افراد بھی مستفید ہوسکیں گے۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے وائس میسج کے فیچر میں تبدیلی کی تھی جس کے مطابق اب اگر آپ واٹس ایپ ویب سے کسی کو وائس نوٹ بھیجیں گے تو اسے درمیان میں پاز یعنی روک سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئندہ ہفتوں میں ایپلی کیشن میں نت نئی تبدیلیاں متوقع ہیں جو صارفین کے لیے آسانی پیدا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں