آن لائن خرید و فروخت کے رجحان میں کئی گنا اضافہ

کراچی۔۔۔پرائس واٹر کوپر کی جانب سے گلوبل کنزیومر انسائٹ سروے برائیسال 2018 میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی ریٹیل فروخت کا 10 فیصد حصہ انٹرنیٹ کے ذریعے ہونے والی خریداری پر مشتمل ہے۔اس حوالے سے مارکیٹ پرریسرچ کرنے والی کمپنی کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کے مطابق سال 2017 میں دنیا بھرمیں ای-کامرس کے ذریعے ہونے والی فروخت 23 کھرب ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو سال 2016 کے مقابلے میں 24.8 فیصد زائد تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنوری تا مارچ گھروں سے کی جانے والی آن لائن خریداری 4.4 ارب روپے رہی، اس بڑھتے ہوئے رجحان کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی) کے اعداد و شمار سے بھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں