جیسے ہی کسی شخص کا اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹتا ہے، اس شخص کی صحیح معنوں میں چند لمحے کے لیے سانسیں ہی رُک جاتی ہیں، لیکن اب اس پریشانی سے نجات ملنے جارہی ہے اور اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے ایک منفرد قسم کا کور متعارف کروا دیا گیا ہے۔جرمنی کی ایلن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم فلپ فرینزل نے اسمارٹ فونز کی حفاطت کے لیے ’ایکٹو ڈیمپنگ کیس‘(active damping case) متعارف کروایا ہے۔یہ کیس میٹل کے 8 کناروں پر مشتمل ہے جو موبائل فون کے گرنے کی صورت میں سینسر ایکٹو کرکے اس کے اسٹینڈ کھول دے گا۔نیچے دی گئی جف امیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اسمارٹ فون گرنے لگا، فوری طور پر ڈیمپنگ کیس ایکٹو ہوا اور ایک اسٹینڈ کی صورت اختیار کرلی۔گرنے کے دوران ہی میٹل کے تمام کنارے آگے اور پیچھے دونوں طرف سے کھل جاتے ہیں یعنی موبائل جس طرف سے بھی گرے یہ خصوصی کیس اسے محفوظ کر دیتا ہے۔ڈیمپنگ کیس ہر اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے بطور کور لگایا جا سکتا ہے جن میں سام سنگ، آئی فون اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments