برکلے، کیلیفورنیا …. امریکی سائنسدانوں نے اب ایک ایسا جدید ترین روبوٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو نئی قسم کے ہیں اور انتہائی باصلاحیت ثابت ہورہے ہیں۔ 2پیروں والے ان روبوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ا ونچی نیچی زمینوں کے علاوہ حجری پائدانوں اور سیڑھیوں پر بھی چل سکتے ہیں۔ یہ روبو ٹ عام انسانوںکی طرح چل سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنی رفتار بڑھا کر دوڑنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ یہ روبوٹ ایسے ٹیڑھے میڑھے اور دشوار گزار راستوں کے علاوہ پہاڑیوں اور پتھروں کے زینوں پر بھی باآسانی چڑھ سکتے ہیں۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو اس سے قبل کسی مشینی چیز میں پہلے نہیں دیکھی گئی۔یہ روبوٹ مختلف بلندیوں تک جاسکتے ہیں۔اسے تیار کرنے والوںکا کہناہے کہ دنیا بھر میں مسلح افواج کو بہت جلد ایسے روبوٹس کی ضرورت پیش آئیگی جو دشوار گزار راستوں پر اپنے دستوں کی مدد کرسکیں۔ قدرتی آفات کے موقع پر بھی ان سے ایک ہمدرد مدد گار کے طور پر خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments