سامسنگ کمپنی گیلیکسی نوٹ 9 اسمارٹ فون جلد متعارف کرائے گی۔ فون سے متعلق تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس اسمارٹ فون میں 6.4 انچ ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کو 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ کیمرہ شٹر کے لیے فون میں فزیکل بٹن کو بھی جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون میں اسٹائلس پین بھی شامل ہوگا جس میں بلیوٹوتھ کنیکٹیویٹی دی جائیگی۔ فون کے پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا ۔ سیکیورٹی کیلیے فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر دیئے جانے کا امکان ہے۔ اسمارٹ فون کو ممکنہ طور پر کالے ، نیلے ، براؤن ، گرے اور لیونڈر رنگ میں متعارف کرایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے لانچنگ کی تقریب 9 اگست کو متوقع ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments