بیجنگ….. زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو چین نے ہر شعبے میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ مصنوعی ذہانت سمیت روبوٹ ٹیکنالوجی میں اس نے کچھ زیادہ ہی ترقی کرلی ہے اوراسکا ثبوت یہ ہے کہ اس نے 6ٹانگوں والا ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو پودوں کے گملے وغیرہ دھوپ کی جگہوں پر خود ہی لیجاتا ہے اور اگر دھوپ ہٹ جائے اور دوسری جگہ چلی جائے تو وہ پودے کو وہاں تک پہنچا دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس کے اندر خاص قسم کی موٹرز اور سنسرز لگے ہوئے ہیں۔ اسکی مدد سے یہ روبوٹ، گملے سمیت ہر اس جگہ پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے خیال میں دھوپ پہنچ رہی ہو جو پودوں کیلئے کارآمد ثابت ہوتی ہے ا ور کیونکہ دھوپ وٹامن ڈی کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ روبوٹ اتنا حساس ہے او راسے یہ بھی معلوم ہے کہ وہ جس گملے کو اٹھا کرلے جارہا ہے اس میں پانی کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ اسکی عمومی قیمت 950ڈالر مقرر کی گئی ہے مگر یہ روبوٹ لاسلکی نظام سے آراستہ ہے تو اسکی قیمت 999ڈالر ہوگی۔ اس عجیب و غریب روبوٹ کی تیاری کا سہرا بیجنگ میں حال ہی میں قائم ہونے والے ایک ادارے ونکراس کے سر ہے اور یہ باآسانی اوسط سائز کا گملا اٹھا کر اپنی 6ٹانگوں کی مدد سے ہر وقت گملوں کو اس جگہ پہنچاتا رہتا ہے جہاں اس کے خیال میں دھوپ موجو درہتی ہے۔ اسے تیار کرنے والی کمپنی کا کہناہے کہ ہیکسا کی تیاری کا بنیادی خیال یہ تھا کہ شاید اس طرح انسان روبوٹ سے زیادہ مانوس ہوجائے اور اسے گھر کے فرد کی طرح سمجھنے لگے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments