اینڈرائیڈ موبائل فونز میں تو گذشتہ کافی عرصے سے ایک سے زائد (ڈوئل) سِم سسٹم موجود ہے لیکن اب خبریں گرم ہیں کہ پہلی دفعہ ایپل کمپنی بھی آئی فون میں ڈوئل سم سپورٹ سسٹم شامل کرنے جارہی ہے۔ آئی او ایس 12 کے بیٹا ورژن 5 میں ڈوئل سم سپورٹ سسٹم شامل ہوگا جو کہ ممکن ہے آئی فون ایکس پلس میں دیا جائے۔رپورٹ کے مطابق سسٹم میں سیکنڈ سِم اسٹیٹس، سیکنڈ سِم ٹرے اسٹیٹس، ڈوئل سم ڈیوائس جیسے کچھ ریفرنسز موجود ہیں جو ڈوئل سم سپورٹ کی موجودگی کا امکان ظاہر کرتے ہیں جس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ دو سِموں کے لیے دو ٹرے ہوں گی۔یعنی ڈوئل سِم سپورٹ سے کاروباری صارفین اور وہ لوگ جو اکثر ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں ان کے لیے مزید آسانی ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے آئندہ ماہ 3 نئے آئی فونز متعارف کروائے جانے کا امکان ہے، جن میں پہلا 5.8 انچ آئی فون ایکس ہوگا جس کی قیمت کم ہوگی۔دوسرا 6.5 انچ آئی فون ایکس پلس ہوگا جس میں او ایل ای ڈی کی اسکرین فراہم کی جائے گی۔جبکہ تیسرا 6.1 انچ آئی فون ہوگا جس میں فیس آئی ڈی کا خصوصی فیچر شامل ہوگا اور یہ گرے، سفید، سرخ، نیلے اور نارنجی رنگ میں دستیاب ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments