فریسکو ، ٹیکساس …. سیلف ڈرائیونگ کاریں کوئی نئی بات نہیں۔ ایک عرصے سے ایسی گاڑیوں کا تذکرہ سننے میں آرہا ہے۔ بہت ساری ایسی گاڑیاں مختلف ممالک میں سڑکوں پر بھی نظر آنے لگی ہیں لیکن ٹیکساس کے شہر فریسکو میں ایک ایسی سیلف ڈرائیو کار کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے جسے ڈرائیو ڈاٹ اے آئی کار کا نام دیا گیا ہے۔اس پر جلی حروف سے سیلف ڈرائیونگ وہیکل لکھ دیا گیا ہے۔ زرد رنگ کی ان گاڑیوں میں 4 بیرونی اسکرین بھی لگی ہوئی ہیں جس پر راہگیرو ںکیلئے پیغامات درج ہوتے ہیں مثلاً یہ کہ یہ گاڑی خالی ہے یا اس میں سواری موجود ہے یا آگے پیچھے کیا رکاوٹ ہے ساری معلومات راہگیر دیکھ سکتا ہے اوراسی کے مطابق راستہ طے کرسکتا ہے۔ سردست فریسکو میں ہونے والی اس ٹیسٹ ڈرائیو کو ایک علاقے تک محدود رکھا گیا ہے۔ راہگیروں کیلئے اس گاڑی پر جو پیغامات آتے ہیں ان میں ہم کسی کا انتظار کررہے ہیں، ہم سڑک پار کرنے والے ہیں، ہمیں سیدھے جانا ہے، کسی خاص علاقے میں داخل ہورہے ہیں یا وہاں سے نکل رہے ہیں قسم کے بینرزخاص طور پر قابل ذکر ہیں جس سے یقینی طور پر راہگیروںکو فائدہ پہنچے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments